Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، سال نو کی تقریبات، رینجرز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

سندھ رینجرز نے نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے شہر بھر اور اندرون سندھ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق، کراچی سمیت سندھ کے اہم شہروں کی شاہراؤں پر رینجرز کی موبائل اور موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس کے علاوہ، حساس مقامات پر اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

رینجرز کی بھاری نفری گشت اور حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے گی تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔

 رینجرز نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی ہے اور شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کریں، بصورت دیگر ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں