معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی۔
دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے یکم جنوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کررہے ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں مسٹر بیسٹ نے لکھا ہے کہ ’’لڑکے نے بڑا کام کر ڈالا‘‘۔
یوٹیوبر نے کرسمس کے موقع پر لی گئی اپنی منگنی کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب مسٹر بیسٹ کی منگیتر تھیا کا کہنا ہے کہ ہم گھر پر کرسمس کا اہتمام کررہے تھے اور ان کی فیملی بھی جنوبی افریقہ سے یہاں پہنچی تھی اس لیے دونوں خاندان اس موقع پر موجود تھے۔ ہم تحائف کھول رہے تھے اور پھر آخری تحفے کیلئے اس نے مجھے آنکھیں بند کرنے کو کہا کیوں کہ وہ سرپرائز تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر بیسٹ کے پروپوز کرنے پر انہوں نے فوراً ہاں کہہ دی اور وہ بے انتہا خوش تھیں۔
واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات سال 2022 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔




















