Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ: ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 97 ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ سندھ کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پپلز پارٹی کی ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں شہید بھٹو کی سالگرہ تقاریب کا انعقاد کریں، ان کی 97 ویں سالگرہ تقاریب میں کیک کاٹے جائیں گے اور شہید بھٹو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت بھٹوز کی مرہون منت ہے، جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تو شہید بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالاجی دی۔

متعلقہ خبریں