Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے پی حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے، کرم میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں، صوبائی حکومت کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔

عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ علی امین کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی جب کہ مریم نواز پنجاب میں بیٹھی ہیں لیکن ان کو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے جب کہ 12 سالوں میں کے پی کی عوام کی معیار زندگی کا گراف مزید نیچے گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری مزید کہتی ہیں کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، دہشت گردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں، تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں