پشاور: زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں طبی علاج کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہزخمی ڈپٹی کمشنر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور متتقل کیا گیا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کو مزید طبی سہولیات سی ایم ایچ پشاور میں دیے جارہے ہیں۔
ترجمان کے پی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو تین گولیاں لگی ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر کے ایک محافظ کو بھی سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا ہے۔



















