Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے چند مگرمچھوں کو بجلی نہ بنانے پر بھی دوہزار ارب دے دیے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے چند مگرمچھوں کو بجلی نہ بنانے پر بھی دوہزار ارب دے دیے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کو بنیادی ضروریات پر سبسڈی نہیں دی جاتی، آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے سے خزانہ کو فائدہ ہوا، بجلی کے بلوں پرعوام کو فائدہ کیوں نہیں ہورہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ہر صورت میں عوام کو ریلیف دینا ہو گا، مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حقیقت میں مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، فروری کے آخر تک پوری عوامی طاقت سے جدوجہد کا آغاز کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کاسب سے بڑا طاغوت ہے، جو امریکا کے ساتھ چلے گا وہ اسلام اور پاکستان کے خلاف چلے گا۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں، ہم واشنگٹن اور اس کے حواریوں کے خلاف جدوجہد کو دین کا تقاضا سمجھتے ہیں، امریکہ انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید یہ بھی کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے، ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو تیسری وارننگ جاری کردی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کو فلسطینی عوام کی حمایت حاصل ہے، مگر جمہوریت کے دعوے دار مغرب و امریکہ کو یہ جمہوریت قبول نہیں۔

متعلقہ خبریں