میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر کھینچاتانی کا سلسلہ ختم ہو جائے تو یہ شہرعظیم بن جائے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام مسائل نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں، کراچی والوں کے مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری ہماری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کام کون کررہا ہے اور روڑے کون اٹکا رہا ہے، اگر میں گراؤنڈ بنا کر دے رہا ہوں تو کیا غلط کام کر رہا ہوں؟ میرے خلاف بینرز لگا دیے کہ مرتضیٰ وہاب غلط کام کررہا ہے، کیا سنگم گراؤنڈ میں اپنے یا سلمان اپنے لیے بنا رہے ہیں؟
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کے اطراف جو بستے ہیں انکے لیے گراؤنڈ بنا رہے ہیں، اگر کھینچاتانی کا سلسلہ ختم ہو جائے تو یہ شہرعظیم بن جائے، ہمارا وعدہ ہے کراچی شہر کو ترقی یافتہ شہر بنا کر رہیں گے اور حاسدین کے شر سے ہمیں اللہ بچائے گا۔



















