Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

آئی آئی چند ریگر روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، چوہدری خلیق الزمان روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام ہے۔

مٹروپول کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ اس کے علاوہ تین تلوار چورنگی پر بھی ٹریفک جام ہے۔

سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ، فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف بند کردیئے گئے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں