Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکرز کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان

تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکرز کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسکر ایوارڈ کی تقریب رواں برس 2 مارچ کو شیڈول ہے لیکن لاس اینجلس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تقریب منسوخ کی جاسکتی ہے، منسوخی کا فیصلہ ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور اسٹیون اسپیلبرگ کی زیر قیادت کمیٹی صورت حال کا تعین کرنے کے بعد کرے گی۔

رواں ماہ کے آغاز میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے سبب97 ویں اکیڈمی ایوارڈز آسکر کی نامزدگیاں ملتوی کردی گئی تھیں، آسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان دراصل 17 جنوری کو ہونا تھا تاہم اب ان نامزدگیوں کا اعلان 19 جنوری کو ہو گا۔

تقریب منسوخی کے حوالے سے  ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کو تشویش ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بہت سے لوگ دکھی دلوں اور ناقابل تلافی نقصان سے نمٹ رہے ہوں جشن منانا مناسب نہیں، اگر چہ اگلے ہفتے تک  آگ ختم ہوبھی جائے تو درحقیقت شہر مہینوں اس درد سے نمٹتا رہے گا۔