Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت بلوچستان کا ہڑتالی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے خلاف قانون ہڑتال اور اسپتالوں کی زبردستی بندش میں ملوث ڈاکٹروں، فارماسسٹوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے مطابق، 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر بہار شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر صبور کاکڑ، ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹر حفیظ مندوخیل، اور فارماسسٹ رحمت آغا کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکومت نے اسپتالوں کی بندش میں ملوث تمام ڈاکٹروں، فارماسسٹوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو معطل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی زبردستی بندش میں ملوث ڈاکٹروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے پی ایم ڈی سی کو خط لکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی طبی خدمات کی بندش تشویشناک اور قابل مذمت ہے، اور حکومت کسی بھی صورت عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی عدم فراہمی کو برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں