Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

راولپنڈی کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج صبح ساڑھے 11 بجے فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو فیصلے کے وقت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل، ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا تھا۔ تاہم، عدالتی حکم کے مطابق، فیصلے کے وقت بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں موجود ہوں گی۔

استغاثہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز عدالت میں پیش ہوں گے۔

دوسری جانب، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ خبریں