پاکستانی کی معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید اور مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کی شادی کی ان دیکھی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی کی معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کی ان دیکھی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو میری محبت! آپ کے ساتھ زندگی خوبصورت ہے اور آپ ہیرو ہیں۔‘
View this post on Instagram
دوسری جانب کرکٹر شعیب ملک نے متعدد یادگار تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’بہت سے خوبصورت دن اور یادیں ایک ساتھ! شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘
View this post on Instagram




















