اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کردی۔
صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کی بھی تعیناتی کردی گئی، تاہم دونوں ہائیکورٹس کے ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر دستخط بھی کردیے گئے۔
ایڈووکیٹ جنرل محمد آصف، ایڈووکیٹ محمد ایوب خان بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نجم الدین بلوچستان ہائیکورٹ میں جج تعینات کیے گئے ہیں۔
تینوں ججز کو بطورایڈیشنل جج ایک سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیشن جج اعظم خان، ایڈووکیٹ راجہ انعام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔



















