Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر و وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

’’امید ہے کامیابیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا‘‘

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد دی اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، امید ہے کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

متعلقہ خبریں