بھارت کے معروف گلوکار درشن راول نے شادی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔
درشن راول نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جبکہ دلہن نے سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنا ہوا ہے۔
گلوکار کو معروف شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہیں۔




















