پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ صرحا اصغر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی خوشخبری دی۔
صرحا اصغر نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں اپنے دوست عمر لالہ سے شادی کی تھی۔




















