کراچی میں آج رات سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک موسم کے ساتھ خنک رات محسوس کی جائے گی جبکہ 24 سے 26 جنوری کے درمیان سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور اس دوران پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم آج رات درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال سے ہوا چل رہی ہے۔




















