Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے، محسن نقوی

واشنگٹن. وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام  خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں، صدر کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

علاوہ ازیں ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ بات چیت کی گئی  اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں