جامعہ کراچی سمیت سندھ کی جامعات میں آج چھٹے روز بھی تدریسی عمل معطل رہے گا۔
اساتذہ کی تنظیم کراچی پریس کلب پر آج مظاہرہ اور پریس کانفرنس کرے گی، جبکہ احتجاج آج سے کراچی کے ریڈ زون میں داخل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ میں بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے قانون اور اساتذہ کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کے خلاف صوبے کی اکثر سرکاری جامعات گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہیں اور تدریس معطل ہے۔
24 جنوری کو سندھ کی جامعات میں مظاہرے کیے جائیں گے



















