شہر قائد میں ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی دھند کا راج ہے جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
کراچی میں آج رات درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، جبکہ دن کے اوقات میں ہوا کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع صاف رہے گا ،تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔



















