Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میڈیا مالکان کو آزادی صحافت کا بھی خیال رکھنا چاہیے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان کو آزادی صحافت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو پامال کرنے والے طاقتور لوگوں کو جواب دینا ہوگا، دہشتگردی میں ملوث عناصر کی معاونت بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی غیر قانونی کام کرے گا اسکا تعاقب کیا جائیگا، بتایا جائے ریاست کا پیسہ کسی اور کے اکاؤنٹ میں کیسے ٹرانسفر ہوا؟ القادر ٹرسٹ کے نام 438 ایکڑ زمین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ پر مکمل تحقیقات درکار ہیں، کوئی کسی بھول میں نہ رہے کہ اس پر سمجھوتہ ہوجائے گا، آپ لوگ پیکا کیلئے احتجاج کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ صحافتی آزادی کی جنگ میں آپ کے ساتھ ہوں، جس ملک میں سیاستدان یا صحافی خریدیں جائیں وہاں کیا امید باندھیں گے؟

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بزنس دینے والے مالدار آدمی کے نقائص کو تعریفوں میں نہیں بدلنا چاہیے، صحافت آزاد نہیں ہے، میڈیا مالکان کو آزادی صحافت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صفوں میں دوہرا معیار ختم کریں، سیاست میں تو دوغلا پن ہے، صحافت میں بھی دوغلا پن ہے، اداروں میں دوغلا پن کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں