Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگی فضائی مشق ’اسپیئرز آف وکٹری 2025‘ کل سے شروع ہوگی

سعودی عرب کی میزبانی میں جنگی فضائی مشق ’اسپیئرز آف وکٹری 2025‘ کل سے شروع ہوگی۔

سعودی عرب کی میزبانی میں جنگی فضائی مشق ’اسپیئرز آف وکٹری 2025‘ کل سے شروع ہوگی جو 6 فروری تک جاری رہے گی جب کہ یہ مشقیں سعودی شاہی فضائیہ کے الظهران میں شاہ عبد العزیز ایئربیس پر منعقد کی جا رہی ہیں۔

جنگی مشقوں اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں حصہ لینے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں موجود ہے، پاک فضائیہ کا دستہ جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری فائٹر جیٹس پر مشتمل ہے۔

اسپیئرز آف وکٹری میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی، پاک فضائیہ کے طیاروں نے دوران پرواز ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی نان اسٹاپ پرواز پاک فضائیہ کی لانگ رینج ڈپلائمنٹ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

پاک فضائیہ کے پائلٹس AESA ریڈار اور بی وی آر آر میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ شریک ہوں گے۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری دیگر جدید لڑاکا طیاروں کے مد مقابل آئیں گے۔ قطر کے رافیل، یونان، بحرین اور امریکہ کے ایف 16 جب کہ برطانیہ کے ٹائیفون طیارے مشقوں میں شریک ہوں گے۔

اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں 15 ممالک حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یونان، قطر، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ کے جدید لڑاکا طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا، اٹلی، مصر، اردن، مراکش، جنوبی کوریا اور اسپین بطور مبصر شریک ہیں، سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار اسپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں