مہاکمبھ میلے سے مشہور ہونے والی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی پیشکش موصول ہوئی ہے۔
حال ہی میں بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والے ’مہاکمبھ‘ میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی ایک خوبصورت لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے صارفین کی جانب سے ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا۔
View this post on Instagram
مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں رش لگ گیا۔ اس کے نتیجے میں ان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات بھی پیش آئے، جس پر ان کے والد نے ان کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے اور انہیں واپس گھر بھیج دیا۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق ایک معروف فلم ڈائریکٹرنے مونالیزا کو اپنی آنے والی فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘ میں ایک کردار کی پیشکش کی ہے۔ تاہم، مونالیزا نے تاحال اس پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔




















