پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے معذور مداح کی خواہش پوری کردی۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے مداح شہریار کے ساتھ ملاقات کر کے اسکی خواہش پوری کردی، ملاقات میں اُنہوں نے مداح کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گلوکار نے مداح سے کہا کہ سر، آپ ہیرو ہیں بس آپ جلدی سے اُٹھ کھڑے ہوں۔ آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ جب آپ ٹھیک ہو جائیں گے تو میں گانا گاؤں گا اور آپ اس پر جھومیں گے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ساحر علی بگا کے اس اقدام کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور ان کے معذور مداح شہریار کی صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔




















