Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔

 انہوں نے خارجیوں کے خلاف کارروائی میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔

واضح رہے کہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوئے۔

متعلقہ خبریں