Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کیجانب سے خیبرپختونخواہ کی قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخواہ کی قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی گئی۔

اس سلسلہ میں خیبر کی وادئ تیراہ میں تیراہ ملیشیا نے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ میں 2300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں، ان مریضوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

دو روزہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ، لیباریٹری ٹیسٹ اور ای سی جی کیا جبکہ کئی مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں مزید علاج کے لئے بھجوا دیا۔

اس موقع پر بچوں میں مفت سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی تاکہ مستحق بچے بآسانی تعلیم حاصل کر سکیں۔

علاقہ کی عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے انہیں علاج کے لئے دوسرے علاقوں کی جانب نہیں جانا پڑتا۔

متعلقہ خبریں