Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کروانے پر مزید 7 اراکین کی رکنیت بحال کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گوشوارے جمع کروانے پر مزید 5 ارکان کی رکنیت بحال کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے معاملے پر مزید 7 اراکین کی رکنیت بحال کردی گئی۔

گوشوارے جمع کروانے پر قومی اسمبلی، سندھ اور پنجاب اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی، تاہم مالی سال 2023۔2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں