Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی۔

نو مئی کے روز نقصانات کے فوٹو بنانے والے پولیس کانسٹیبل عمران کی شہادت ریکارڈ کی گئی، پولیس کانسٹیبل عمران نے نو مئی کے روز کی 15 تصاویر عدالت میں پیش کیں۔

جی ایچ کیو حملہ میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔

ایس ڈی او بلڈنگ نے تخمینہ رپورٹ عدالت پیش کی،7 لاکھ 80 ہزار روپے نقصان کی تفصیلات بھی عدالت پیش کر دیں۔

اضافی رپورٹس کی نقول مکمل نہ ہونے پر دو گواہ ریاض اور احمد یار کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔

استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل 13 یو ایس بی عدالت میں داخل کروا دی گئی۔

عدالتی حکم پر یو ایس بیز میں موجود ڈیجیٹل شہادت کمپیوٹر میں محفوظ کر لی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جس ملزم کو ڈیجیٹل شہادت چاہیے ہو وہ نقل اپلائی کر کے عدالت سے حاصل کر سکتا ہے۔

پی آئی ڈی پیمرا ایف ائی اے اور انٹرنل سیکیورٹی رپورٹ نہ مکمل ہونے پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام اضافی رپورٹس کی نقول مکمل کر کے عدالت پیش کی جائیں۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔

متعلقہ خبریں