Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس بل جنوری 2025ء سے نافذ ہوگا، سندھ حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیواسٹاک کو شامل نہیں کیا۔

ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو (بی او آر) کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) جمع کرے گی، قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

بل کے مطابق آباد اراضی کو چھپانے کی صورت میں جرمانہ لگایا جائے گا، چھوٹی کمپنیوں پر زرعی ٹیکس 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں پر 28 فیصد لاگو ہوگا، 150 ملین روپے زرعی آمدنی حاصل کرنے والے ایگریکلچر انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔

ایگریکلچر انکم ٹیکس بل میں بتایا گیا ہے کہ زرعی آمدنی 150 ملین روپے تا 200 ملین روپے تک ایک فیصد ٹیکس لگے گا، 200 ملین روپے سے 250 ملین روپے تک زرعی آمدن پر 2 فیصد اور 250 ملین روپے تا300 ملین روپے تک 3 فیصد ٹیکس لگے گا۔

اس کے علاوہ 300 ملین روپے سے 350 ملین روپے تک زرعی آمدن پر 4 فیصد ٹیکس لگے گا، 350 ملین روپے تا 400 ملین روپے تک 6، 400 ملین روپے سے 500 ملین روپے تک زرعی آمدن پر 8 فیصد اور 500 ملین روپے سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم ٹیکس لگے گا۔

سندھ کابینہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ دوبارہ میں بات کروں گا۔

سندھ کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس لگانے سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، زرعی ٹیکس لگانے سے گندم، چاول اور دیگر اجناس بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں