Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمشنر کراچی نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا

کراچی: شہر قائد کے کمشنر حسن نقوی نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

کمشنر کراچی حسن نقوی نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔

کمشنر کراچی نے پولیس کو حکم دیا کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور شہر میں ڈمپرز کے مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کہتے ہیں کہ ڈمپرز کے ڈرائیورز کی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔

متعلقہ خبریں