چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
دعائیہ ناشتے کی یہ تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات شریک ہوئیں۔
بلاول بھٹو نے تقریب میں امریکی حکام سمیت عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں کی اور امریکا میں قومی دعائیہ ناشتےکی تقریب سےخطاب بھی کیا۔
بلاول بھٹو نے نیشنل پریئربریک فاسٹ میں شرکت کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے پر امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے خطاب کیا، یہ مذہبی رواداری کے لیے اچھاموقع ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمیں مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے دیکھنا چاہیے، میں ابھی وزیرخارجہ نہیں ہوں، میری ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں ہیں۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشرےکو تقسیم سے بچانے کے لیے ایسے بین المذاہب پروگرام اہم ہیں، امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنےکی گنجائش ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید یہ بھی کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابری کی سطح پر برتاؤ کرناچاہیے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔

















