Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 220 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات کیے گئے۔

 دستاویز میں بتایا گیا کہ سات ماہ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 629 ارب روپے جاری کیے گئے، جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 48 ارب روپے سے زیادہ جاری کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر  صرف 82 لاکھ روپے سے زیادہ جبکہ صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے ترقیاتی منصوبوں پر 59 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

 دستاویز میں بتایا گیا کہ آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 44 ارب سے زائد، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر 43 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 13 ارب روپے سے زائد جبکہ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 12 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، اس کے علاوہ پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات کیے گئے۔

متعلقہ خبریں