اداکارہ انجلین ملک سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ انجلین ملک نے اپنے اکاؤنٹ پر سر منڈوانے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور ان کی کیموتھراپی کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا جیولری برانڈ بھی شروع کیا ہے۔
View this post on Instagram
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی جیولری کی نمائش کرتے ہوئے ناک میں نتھنی اور گلے میں ہار پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ پر فینز اور شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔




















