Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار نے غزہ کے عوام کی منتقلی کی تجویز کو انتہائی پریشان کن قرار دے دیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے عوام کی منتقلی کی تجویز کو نا انصافی اور انتہائی پریشان کن قرار دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا، جس میں پاک ایران وزراء کا مشرق وسطی بالخصوص غزہ میں فلسطینیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی ہے،  مسئلے کا واحد پائیدار حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہے۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان آزاد، خود مختار، فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق اور القدس الشریف کے بطور دارالحکومت فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کو طلب کیے جانے کی بھی حمایت کی، جبکہ پاک ایران وزرا کا آنے والے دنوں میں معاملے پر روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔

متعلقہ خبریں