Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ٹک ٹاکر پراسرار طور پر جاں بحق

معروف ٹک ٹاکر سیما گل پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں۔

پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ پراسرار حالات میں جاں بحق، ٹک ٹاکر خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔

 

---کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

 

دوسری جانب سیما گُل کے بھائی محمد یاسین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ سیما طبیعت بگڑنے کے بعد انتقال کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیما گل کی موت نشہ آور چیز کے استعمال سے ہو سکتی ہے، خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، سیما گل کی لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور گھر سے اہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔