معروف پاکستانی اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار حسن حیات خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
حال ہی میں پاکستانی اداکارہ سعدیہ غفار نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ نومولود بیٹے کی دلکش تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ اب وہ اور حسن ایک بیٹے کے بھی والدین بن چکے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام Zidane Hayat Khan رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سعدیہ غفار اپنے شوہر حسن حیات اور بیٹی ریا کے ہمراہ کیلی فورنیا میں مقیم ہیں۔




















