Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: اوگرا نے فروری کے لئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اوگرا نے فروری کے لئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے جب کہ جنوری میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.66  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی باعث ہوا۔

متعلقہ خبریں