Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد 20 سال بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا، اس دوران وفد پاکستان کیلئے 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی وزیر اعظم، وزیر خزانہ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات ہوگی۔

دورے کے دوران عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ کے مؤثر انداز میں عملدرآمد کے بارے میں جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لے گا اور حکمت عملی کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت کرے گا۔

وزارت خزانہ حکام نے بتایا ہے کہ عالمی بینک کا اعلیٰ سطح وفد خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کا دورہ بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کا اعلیٰ سطح وفد نئے 10 سالہ کنٹری فریم ورک معاہدے پر گفت و شنید کیلئے 17 سے 21 فروری تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

متعلقہ خبریں