Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوامی مشکلات میں کمی اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، صدر مملکت

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات میں کمی اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی طرف سے گزشتہ رات گئے عشائیہ دیا گیا جس میں گورنر سردار سلیم حیدر خان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو رہی ہیں، معاشی اشارے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، انتظامی امور کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی، اسے کامیاب بنائیں گے، چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں، چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی، چین کی ہمارے خطے میں خاصی دلچسپی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کی طرف خاصی توجہ دی ہے، سندھ میں نئی یونیورسٹیاں، کالج اور اسپتال بنائے گئے ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کو گھر بنا کر دیے ہیں، باقی صوبے بھی تقلید کریں۔

واضح رہے کہ معروف بزنس مین گوہر اعجاز اور نواب شہزاد بھی عشائیہ میں شریک تھے۔

متعلقہ خبریں