سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 10 خارجی کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران 10 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آپریشن کے دوران علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ان کے سدباب کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



















