Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یومیہ تیل کی پیداوار میں 10 ہزار بیرل کا اضافہ کر دیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل کے کنوؤں سے 5 ہزار بیرل سالانہ گراوٹ روک دی گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے حکام کے مطابق کمپنی نے 12 تیل کے کنوؤں پر نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، جس کی نتیجے میں پرانے کنوؤں سے 5 ہزار بیرل پیداوار بڑھائی گئی۔

حکام نے بتایا کہ تیل کی یومیہ پیداوار 26 ہزار بیرل سے بڑھا کر 36 ہزار بیرل ہوگئی، جبکہ او جی ڈی سی ایل کے ای ایس پی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے یومیہ تیل کی پیداوار 50 ہزار بیرل تک پہنچانے کا ہدف ہے، مزید چودہ کنوؤں پر ٹیکنالوجی کا پلان تیار، جبکہ 18پر اسٹڈی جاری ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے حکام کے مطابق دو سال میں 47 کنوؤں پر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، جبکہ تیل و گیس کے گرتے ذخائر کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کافیصلہ کیاگیا۔

حکام نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر سالانہ سات فیصد گر رہے تھے، گیس کے شعبے میں پیداوار بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر اسٹڈی جاری ہے۔

 حکام کے مطابق گیس ذخائر کی رکاوٹ روکنے کے ساتھ پیداواری ہدف 1 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ہے، دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی ٹیکنالوجی کے استعمال پر کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں