ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 2863 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 64 روپے کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 250 روپے ہوگئی۔



















