Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب، ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس (بیچلر آف ڈینٹل سرجری) داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

یہ لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے اوپن میرٹ سیٹوں پر کم سے کم میرٹ 94.2227 رہا۔ اس سال سب سے زیادہ میرٹ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہور کا 94.2455 رہا، جبکہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان کا کم از کم میرٹ 94.2409 رہا۔

ڈینٹل انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا کم از کم میرٹ 94.2227 رہا۔

تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ پر بی ڈی ایس کی 185 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، اور یو ایچ ایس نے اوپن میرٹ کے علاوہ بی ڈی ایس کوٹہ سیٹوں کے لیے بھی سلیکشن لسٹ جاری کی ہے۔

داخل ہونے والے امیدواروں کو 5 مارچ 2025 تک کالج فیس جمع کروانا اور جوائننگ دینا لازمی ہوگا۔ امیدوار اپنے کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس کے ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر کے فیس جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں