Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، سرکاری نرخ ہوا میں اڑانے والے منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں ناکام

کراچی میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی سرکاری نرخوں کی فہرست کو نظرانداز کرتے ہوئے چینی اور انڈے کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ناجائز منافع کمانے والے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے خلاف کارروائیاں کی گئی لیکن وہ ناکام رہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو ہو گئی، جبکہ کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی 160 روپے سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ، ہول سیل مارکیٹ میں انڈے کی قیمت میں بیس روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں انڈے کی ریٹیل قیمت 300 روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔

کمشنر کراچی نے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی تھی، مگر اس حکمت عملی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔

 منافع خوروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بے اثر ثابت ہوئیں، جس کی وجہ سے صارفین کو مہنگائی کا سامنا جاری ہے۔

متعلقہ خبریں