Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کا حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد کا دعویٰ کھوکھلا ہے، اکبرایس بابر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کا دعویٰ کھوکھلا ہے۔

بانی رکن اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن کا ناٹک کرایا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کا دعویٰ کھوکھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت گھس بیٹھیوں کے قبضے میں ہے، پی ٹی آئی کی تنظیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، یہ لوگ خودساختہ عہدے لے کر بیٹھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بانی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز کی بندر بانٹ ہورہی ہے، انہیں منجمد کیا جانا چاہیے، خود ساختہ سیکریٹری جنرل پارٹی کےمعاملات  کیسے چلاسکتا ہے؟

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں اس وقت آمریت قائم ہے، بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر پارٹی میں پتا نہیں ہلتا، جو جماعت اپنے اندر جمہوریت نہیں لاسکتی وہ پاکستان میں کیا لائے گی۔

متعلقہ خبریں