Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے گھبراہٹ میں دو بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔

فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے چھ خوارجی دہشت گرد جنہم واصل کر دیے، جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی، جبکہ ایک گھر کی چھت بھی منہدم ہو گئی۔ دھماکوں کے نتیجے میں لوگوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تمام خارجیوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ فورسز کی جانب سے مزید احتیاطی تدابیر کے ساتھ علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں