شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 تا 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل سے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سےشمال مشرقی سمت سے ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا ،تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم کل سے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔



















