اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نو مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دس مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہونگے۔
پنجاب حکومت نے نو مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے رجوع کر رکھا ہے، تاہم ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔
تین رکنی بینچ 12 مارچ کو نو مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔



















