وفاقی وزیر رانا مبشر نے کہا کہ ہم خود مختار ملک ہیں اپنے فیصلہ خود کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر رانا مبشر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے ناممکن کو ممکن بنایا جب آئے تو ملک ڈیفالٹ کرگیا تھا، کسی کے ساتھ مراسم نہیں رہ گئے تھے، محنت کرکے خارجہ پالیسی کو بہترین کیا ہے۔
رانا مبشر نے کہا کہ جو کچھ صوبوں کے ساتھ رویہ ہوا نو مئی واقعہ کرکے ملک کو پیچھے کیا جو بھارت نے نہیں کیا وہ پی ٹی آئی نے کیا، پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا چھاؤنیوں میں جلاؤ گھیراؤ کیا آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اڑتیس سے ایک اعشاریہ چھ تک پہنچ گئی ہے ادارے بہتر ہو گئے ہیں، واپڈا میں نقصانات پہلے بہت اب بہتر ہو گئے ہیں ڈیڑھ سال کے دوران اڑان پاکستان پورے ایشیاء میں اعلان کرے گا۔
رانا مبشر نے یہ بھی کہا کہ ہم اندھیروں سے اجالوں میں لائے ایٹمی طاقت تو بن گئے ہیں لیکن اب معشیت کو بہتر کررہے ہیں ، کوئی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا، رمضان پیکج چالیس لاکھ لوگوں کو دے رہے ہیں پہلے لوگ یوٹیلٹی اسٹورز پر دھکے کھاتے رہے، چالیس لاکھ لوگوں کو رمضان پیکج دیے گھروں میں پیسے پہنچا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک صوبہ پی ٹی آئی کو دیا ہوا ہے اب بھی ادھر حکومت ہے کے پی کو ڈیفالٹ کردیا ہے، علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مار رہا ہے یہ اناڑی ہے پہلے ان کے لیڈر اب یہ لوگ کے پی کے عوام کے ساتھ کررہے ہیں، مریم نواز کا علی امین گنڈا پور کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرلیں۔
رانا مبشر نے کہا کہ عوام کو سہولت دینا ہوگی پچھلے چار سالوں میں کون سا منصوبہ لگایا، اربوں درخت کسی کو نظر آ رہے ہیں لاکھوں گھر کسی کو نظر آ رہے ہیں ملک کو دیوالیہ کردیا ہے، شہبازشریف کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے گرین پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے پی ٹی آئی نے تو نہیں کروائی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوج جنگ لڑ رہی ہے وہ شہید ہورہے ہیں تو کس وجہ سے ہو رہا ہے، ہمارے دوسرے ممالک کے ساتھ معاہدے ہو رہے ہیں اس سے سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ، گیارہ روپے صنعتوں اور چار روپے گھریلو صارفین کو ریلیف دیا ہے پچیس سے چھبیس روپے یونٹ تک لانا چاہتے ہیں۔
رانا مبشر نے کہا کہ سولرائزیشن سے عوام کو فائدہ ہوگا، پبلک افیئر یونٹ سب کو نظر آ گیا ہے مسائل حل کریں گے، ہر جگہ پر عوامی مسائل کو حل کریں گے چور بازاری کرپشن جو چل رہا تھا اسے ختم کیا ہے، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے یہ تو خلق خدا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان اور کی پی سمیت ہر صوبہ میں دفتر کھولیں گے یہی ایجنڈا ہر صوبہ میں ہوگا، پہلے بھی بڑے فیصلے لیے اب بھی دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے بڑے فیصلہ لیں گے، افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہورہے۔
رانا مبشر نے کہا کہ بانی نے دہشت گرد تنظیموں کو قبائلی علاقوں میں رہنے کی دعوت دی جو عوام دشمنی فیصلہ تھا، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے افغان حکومت سے بات کریں گے لوگوں کی جانوں کا نقصان نہیں کریں گے، دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے سپہ سالار بھی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں ہے لیکن ملک میں چینی کی قیمت بھی کنٹرول میں ہے، روٹی کی قیمت بھی پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی ہے، چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے گریبان پکڑیں گے۔
رانا مبشر نے مزید یہ بھی کہا کہ دہشتگرد کو پکڑا ہے اداروں کی نیک نامی ہے کہ امریکہ تعریف کررہا ہے، ہم خود مختار ملک ہیں اپنے فیصلہ خود کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا وہ پہلے بھگتیں ہم انتقام تو نہیں لے رہے، حکومت سے کہہ کر کسی حریف کو گرفتار نہیں کروایا لیکن بانی نے کسی کو معاف نہیں کیا۔



















