Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں ملاقات طے ہوگئی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے، جس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں بڑی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ خبریں